لیاری گینگ وار کا سرغنہ بابا لاڈلہ بلوچستان میں مارا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 اگست 2015 20:08

لیاری گینگ وار کا سرغنہ بابا لاڈلہ بلوچستان میں مارا گیا
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.6 اگست 2015 ء) لیاری گینگ وار کا سرغنہ بابا لاڈلہ بلوچستان میں مارا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ نور محمد عرف بابا لاڈلا کے بلوچستان میں مارے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ بابا لاڈلا کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے مقرر تھی۔

(جاری ہے)

باب لاڈلا قتل، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے۔ کراچی آپریشن شروع ہونے کے بعد بابا لاڈلا لیاری سے فرار ہو گیا تھا۔اس سے قبل بھی بابا لاڈلا کے مارے جانے کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔اب تک بلوچستان حکومت کی جانب سے بابا لاڈلا کے مارے جانے کی خبر کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :