ایم کیو ایم کی جانب سے تاحال کوئی خط موصول نہیں ہوا: بھارتی ہائی کمیشن

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 اگست 2015 19:09

ایم کیو ایم کی جانب سے تاحال کوئی خط موصول نہیں ہوا: بھارتی ہائی کمیشن

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.6 اگست 2015 ء) بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کی جانب سے تاحال کوئی خط موصول نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن کو ایم کیو ایم کی جانب سے ارسال کردہ کسی قسم کا کوئی خط تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔ ممکن ہے کہ خط کسی کوریئر کمپنی کے ذریعے بھیجا گیا ہو اور بعد میں وصول ہو تاہم اب تک کوئی خط موصول نہیں ہوا ہے۔ تاہم ایم کیو ایم کی جانب سے کسی قسم کی ای میل موصول ہونے کے حوالے سے بھارت ہائی کمیشن نے کسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :