Live Updates

اسلام آباد : پارلیمنٹ میں تمام جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہیں، پی ٹی آئی اگر معذرت کر لے تو بہتر اثر پڑے گا، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اگست 2015 14:39

اسلام آباد : پارلیمنٹ میں تمام جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہیں، ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 06 اگست 2015 ء) : وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا جمہوریت میں کردار خوش آئند ہے. پارلیمنٹ میں موجود ہر سیاسی جماعت سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہی ہے.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو بھی سیاسی بصیرت کی تقلید کرنی چاہئیے. منفی رویے ملک و قوم کے لیے نقصان دہ ہیں. لہٰذا تحریک انصاف کو چاہئیے کہ کہ قومی مفاد کے لیے کام کرے . انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور جے یو آئی (ف) نے غیر مشروط طور پر تحاریک واپس لی ہیں. اگر پی ٹی آئی ایوان میں آ کر معذرت کر لے گی تو بہتر اثر پڑے گا.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات