Live Updates

جسٹس وجیہہ الدین کوپارٹی سے نکالا نہیں گیا ، صرف معطل کیا گیا ہے، پارٹی کے ممبران جسٹس وجیہہ الدین کا دل سے احترام کرتے ہیں کیونکہ وہ ایماندار آدمی ہیں،پارٹی کی ایک پالیسی ہے کہ جو بھی اختلافات ہیں ان کو میڈیا یا کسی اور چینل پر نہیں اٹھایا جا سکتا بلکہ ہر قسم کے اختلافات اور مسائل کو صرف پارٹی فورم پر ہی اٹھایا اور حل کیا جاتا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمران اسماعیل کا نجی ٹی وی کو انٹرویو

جمعرات 6 اگست 2015 00:04

جسٹس وجیہہ الدین کوپارٹی سے نکالا نہیں گیا ، صرف معطل کیا گیا ہے، پارٹی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ جسٹس وجیہہ الدین کو پارٹی سے نکالا نہیں گیا بلکہ ان کو صرف معطل کیا گیا ہے۔بدھ کو پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمران اسماعیل نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئیکہا کہ وہ اور ان کی پارٹی کے ممبران ریٹائرڈ جسٹس وجیہہ الدین کا دل سے احترام کرتے ہیں کیونکہ وہ ایماندار آدمی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی ایک پالیسی ہے اور وہ یہ ہے کہ پارٹی کے اندر کے جو بھی اختلافات ہیں ان کو میڈیا یا کسی اور چینل پر نہیں اٹھایا جا سکتا بلکہ ہر قسم کے اختلافات اور مسائل کو صرف پارٹی فورم پر ہی اٹھایا اور حل کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اور ان کی پارٹی جسٹس وجیہ الدین کی بہت عزت کرتے ہیں کیونکہ وہ ایک ایماندار آدمی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ جسٹس وجیہ الدین کی رکنیت کو منسوخ نہیں صرف معطل کیا گیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات