آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی وزیر دفاع کی ملاقات۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اگست 2015 14:05

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے برطانوی وزیر دفاع کی ملاقات۔ آئی ایس پی ..

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اگست 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی وزیر دفاع نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا . تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر دفاع مائیکل فالن نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی.

(جاری ہے)

ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا گیا، برطانوی وزیر دفاع نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں اور آپریشن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو بھی سراہا. ملاقات میں دفاع ، سکیورٹی اور تربیت میں صلاحیت پر بھی بات چیت ہوئی.