پاک چین اقتصادی راہدای منصوبہ پاکستان اورخطے کی تقدیر بدل دے گا:صدر ممنون حسین
بدھ 5 اگست 2015 14:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے پاک چین اقتصادی راہدای منصوبہ پاکستان اورخطے کی تقدیر بدل دے گا ،حکومت نے کشکول توڑنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کشکول اب ہماری مجبوری بن گیا ہے، دعوؤں کو پورا کرنے کے لیے صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے ، خالی دعوؤں سے تبدیلی نہیں آتی، بطور صدر سیاست میں مداخلت نہیں کرتا ، اس لئے میں نے اپنے لئے کچھ شعبے مخصوص کرلئے ہیں جن میں تعلیم اور صحت کے شعبے سرفہرست ہیں ، تعلیم کے فروغ کے لئے فاصلاتی نظام تعلیم بہترین ذریعہ ہے ، ان خیالات کااظہار صدر ممنون حسین نے اسلام آباد میں ورچوئل یونیورسٹی کے چھٹے کانوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انہو ں نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی نے اس ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا ہے ،1970ء تک ملک بہت اچھی طرح چل رہا تھا ، اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کی تاریخ کو بدل دیگا اس حکومت نے کشکول توڑنے کا وعدہ کیا تھا لیکن کشکول اب ہماری مجبوری بن گیا ہے جب تک ہم اپنے پاؤں پر کھڑے نہ ہوجائیں کچھ لوگ بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں کہ ہم آسمان سے تارے توڑ کر لے آئینگے دعوؤں کو پورا کرنے کے لیے صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے ، خالی دعوؤں سے تبدیلی نہیں آتی ۔(جاری ہے)
کاشغر کو گوادر سے ملا یاجائے گا جس کے ساتھ ریل کی پٹری بھی بچھائی جائے گی اور گوادر میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن سے ملک میں امن قائم ہو گا ، دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہیں گے۔
صدر ممنون نے مزید کہا کہ ہمیں معاشرے سے کرپشن اور بدعنوانی کا خاتمہ کرناہے ، ملک کی ترقی اور عوام کے فلاح و بہبود کے لئے کرپشن کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی نے تعلیم کے فروغ کیلئے گراں قدر خدمات فراہم کی ہیں ۔پاکستان کے لوگوں کو اس بات کا یقین دلانے کی ضرورت ہے کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے میں نے کرپشن اور بدعنوانی کیخلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور عوام بھی میرے ساتھ اس جہاد میں شریک ہوں کرپشن اس ملک کو دیمک کی طرح چاٹ گئی ہے عوام کو بھی ٹیکس دینے کے معاملے پر حکومت سے تعاون کرنا چاہیے انکم ٹیکس کے حکام خود لوگوں کو ٹیکس دینے سے روکتے ہیں اور ان کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں پاکستان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے کئی ملک دلچسپی لے رہے ہیں جن میں چین ، سعودی عرب ، ترکی اور ایک نیا ملک آذربائیجان بھی شامل ہے میٹرو بس منصوبے پر بھی کچھ لوگوں نے تنقید کی حالانکہ اس منصوبے سے لوگ ہزاروں کی تعداد میں مستفید ہورہے ہیں صدر نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خطے کی تقدیر بدلنے کے لیے ہے اس سے پاکستان میں معاشی بحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت تین ہزار کلو میٹر سڑکیں بنیں گی گوادر کاشغر ائرپورٹ بنے گا اور توانائی کے بہت سے منصوبے بھی اس اقتصادی راہداری منصوبے کا حصہ ہوں گے بڑے بڑے دعوے کرنے والے لوگ کچھ ن ہیں کرسکتے کچھ کرنے کیلئے صلاحیت کا ہونا ضروری ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
-
بلوچستان سے سینیٹ کی تمام 11نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.