پشاور : ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 10 دہشت گرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اگست 2015 13:51

پشاور : ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 10 دہشت گرد ہلاک

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اگست 2015 ء) : پاک افغان بارڈر کے قریب افغان صوبہ ننگر ہار میں ڈرون حملہ ہوا. ذرائع کے مطابق ڈرون طیارے نے ایک گھر مپر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں طالبان کمانڈر بلال سمیت 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے. ذرائع کا کہنا ہے کہ میزائل حملے میں غیر ملکی شدت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں.