Live Updates

عمران خان اینڈ کمپنی کی بدزبانی نے ہماری مصالحتی کوششوں پر پانی پھیر دیا، یہ پرلے درجے کے ناشکرے، شکی شخص ہیں، عمران خان پاکستانی سیاست کا سب سے بڑا دوغلا کردار ہیں،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

منگل 4 اگست 2015 23:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔4 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اینڈ کمپنی کی بدزبانی نے ہماری مصالحتی کوششوں پر پانی پھیر دیا، یہ پرلے درجے کے ناشکرے، شکی شخص ہیں، عمران خان پاکستانی سیاست کا سب سے بڑا دوغلا کردار ہیں۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان ارکان کو ڈی سیٹ کرا کر نئے احتجاج کا ایندھن بنانا چاہتے ہیں، خان صاحب اور ان کے ہمنواء جان بوجھ کر بدکلامی کر رہے ہیں ان کی تلخ کلامی سیاسی ماحول کو پرگندہ کر رہی ہے جبکہ یہ وقت باہم دست گریباں ہونے کی بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عمران اینڈ کمپنی کی بدزبانی نے ہماری مصالحتی کوششوں پر پانی پھیر دیا، یہ پرلے درجے کے ناشکرے، شکی شخص ہیں، عمران خان پاکستانی سیاست کا سب سے بڑا دوغلا کردار ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات