راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس
ہر قسم کے خطرے اور جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ آرمی چیف
سمیرا فقیرحسین منگل 4 اگست 2015 15:43
راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 04 اگست 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا. کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا. آرمی چیف نے سکیورٹی صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا.
(جاری ہے)
اجلاس میں ایل او سی پر فوج کی تیاری اور دفاعی صلاحیت کا جائزہ بھی لیا گیا.
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کے خطرے اور جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ افغان حکومت اور طالبان کے مابین ہونے والے امن مذاکرات میں خلل ڈالنے اور ناکام بنانے کی کوشش کرنے والے امن و استحکام کےدشمن ہیں. انہوں نے کہا کہ افغان طالبان امن مذاکرات ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہیں.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.