پاکستانی آل راوَنڈر شعیب ملک نے اپنی نئی ڈب سمیش ویڈیو جاری کردی ہے

muhammad ali محمد علی منگل 4 اگست 2015 00:28

پاکستانی آل راوَنڈر شعیب ملک نے اپنی نئی ڈب سمیش ویڈیو جاری کردی ہے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 3اگست 2015 ء) پاکستانی آل راوَنڈر شعیب ملک نے اپنی نئی ڈب سمیش ویڈیو جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راوَنڈر شعیب ملک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی ڈب سمیش ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ شعیب ملک کی جانب سے گزشتہ دنوں اپنے ٹوئٹر اکاوَنٹ پر نئی ڈپ سمیش ویڈیو جاری کرنا کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ ویڈیو میں شعیب ملک کے ہمراہ معروف باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں جنہوں نے ہندوستانی فلم بجرنگی بھائی جان کے گانے پر ڈانس کیا۔