صدر مملکت سینیٹ کے منظور شدہ آئینی و قانونی ترمیمی بلوں پر غور کیلئے وزیراعظم اور وزارت پارلیمانی امور کی ایڈوائس کے بغیر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر سکتے ہیں،چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی رولنگ

منگل 4 اگست 2015 00:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔3 اگست۔2015ء) چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے رولنگ دی ہے کہ صدر مملکت سینیٹ کے منظور شدہ آئینی و قانونی ترمیمی بلوں پر غور کیلئے وزیراعظم اور وزارت پارلیمانی امور کی ایڈوائس کے بغیر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو رولنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کی جانب سے صدر مملکت کو خط لکھا جائے گا کہ ایسے آئینی و ترمیمی بل جو سینیٹ نے منظور کئے جبکہ قومی اسمبلی نے مسترد کر دیئے یا ان پر غور نہیں ہوا انہیں زیر غور لانے کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے۔

چیئرمین سینیٹ نے رولنگ دی کہ اس حوالے سے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کیلئے آئین و قانون اور قواعد و ضوابط کے مطابق صدر مملکت کو وزیراعظم یا وزارت پارلیمانی امور کی ایڈوائس کی ضرورت نہیں۔