` طبیعت کی ناسازی ، نیکٹا کے سربراہ حامد علی خان عہدے سے مستعفی `

پیر 3 اگست 2015 20:32

` طبیعت کی ناسازی ، نیکٹا کے سربراہ حامد علی خان عہدے سے مستعفی `

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) نیکٹا کے سربراہ حامد علی خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیکٹا کے سربراہ حامد علی خان نے طبیعت کی ناسازی کی باعث اپنے عہدے سے باضابطہ طور پر استعفیٰ دے دیا تاہم وزارت داخلہ نے انہیں ہدایت کی کہ نئے سربراہ نامزد ہونے تک اپنی خدمات نیکٹا کے سربراہ حامد خان 7 مہینوں سے شدید بیمار تھے اور وہ اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتے تھے واضح رہے کہ حامد خان ڈی ایم جی گروپ کا 21 گریڈ کے افسر تھے وہ ایڈیشنل سیکرٹری بھی رہے اور نیوی میں 10 سال تک بھی خدمات سرانجام دے سکے تھے وہ نیکٹا کے پہلے باضابطہ سربراہ تھے وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حامد علی خان کا استعفیٰ ابھی تک منظور نہیں کیا گیا ہے ``