سری لنکا کیخلاف سیریز میں فتح، انور علی کو دوسرے میچ کیلئے مین آف دی میچ جبکہ شعیب ملک مین آف دی سیریز قرار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اگست 2015 23:16

سری لنکا کیخلاف سیریز میں فتح، انور علی کو دوسرے میچ کیلئے مین آف دی ..

کولمبو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1اگست 2015 ء) سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں فتح کے بعد انور علی کو دوسرے میچ کیلئے مین آف دی میچ جبکہ شعیب ملک مین آف دی سیریز قرار پائے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انور علی کو سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا مین آف دی میچ جبکہ شعیب ملک کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ میچ کے بعد اختتامی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے انور علی کا کہنا تھا کہ وہ کوچ اور کپتان کی ہدایت کے مطابق کھیلے۔ ہر بال کو میرٹ پر کھیلا اسی لیے کامیابی حاصل ہوئی۔ جبکہ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ بیٹنگ کے ساتھ ساتھ اچھی باوَلنگ کی بھی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔شاندار کامیابی حاصل کرنے پر وہ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں۔

سری لنکا کیخلاف سیریز میں فتح، انور علی کو دوسرے میچ کیلئے مین آف دی ..