وزیراعظم نواز شریف سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 اگست 2015 20:33

وزیراعظم نواز شریف سے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 1اگست 2015 ء) وزیراعظم نواز شریف کی ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردوان صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں۔

(جاری ہے)

ترک صدر کی آمد کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی جانب سےطیب اردوان سے ملاقات کی گئی۔ ملاقات میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔