بارشوں سے موسیٰ خیل کے مختلف علاقوں کو شدید نقصان پہنچا ہے ، فصلیں، زرعی زمین بہہ گئی ، مویشی ہلاک ہوگئے ہیں، سردار بہادر خان

جمعہ 31 جولائی 2015 21:43

موسیٰ خیل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء ) پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع موسیٰ خیل کے ضلعی سیکرٹری سردار بہادر خان موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون کی بارشوں سے ضلع موسیٰ خیل کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلوں سے شدید نقصانات پہنچے ہیں جس کے باعث ہمارے عوام کے فصلات ، زرعی زمین بہہ گئے اور مال مویشیوں ہلاک ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درگ ، زمری ، کیون ایسوٹ ، کنگری ، راڑہ شم ، طوئی سر ، لوغی کے علاقوں میں شدید بارشیں ہوئی اور کئی زرعی زمین تیار فصلوں کو نقصانات پہنچا یہاں کے عوام کے اکثر لوگوں کے مال مویشی ہلاک ہوئے ہیں ۔ لہٰذا ضلع موسیٰ خیل کو آفت زدہ قرار دیکر یہاں کے عوام کی امدادی مدد کی جائے اور نقصانات کا ازالہ کیا جائے ۔