Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

جمعرات 30 جولائی 2015 22:40

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ سری لنکا کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور بلاشبہ فتح کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو ان کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :