افغان طالبا ن دھڑوں میں اندرونی اختلافات ملاعمرکی ہلاکت کارازافشاہونیکی وجہ بن گئے

جمعرات 30 جولائی 2015 22:27

افغان طالبا ن دھڑوں میں اندرونی اختلافات ملاعمرکی ہلاکت کارازافشاہونیکی ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء)طالبان کے سپریم لیڈرملا عمر کی ہلاکت کا راز افشا ہونے کی وجہ طالبان میں اختلافات تھے، ملا عمر کے انتقال کے بعد الگ ہونے والے دھڑوں نے افغان انٹیلی جنس کو راز بتا دیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا نے افغان طالبان ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملا عمر کی ہلاکت کے بعد ملا اختر منصور سربراہ بنے تو انہوں نے مذاکرات کی راہ اپنائی اس وقت کے عسکری ونگ کے سربراہ ملا ذاکر مذاکرات کی پالیسی کے مخالف تھے ملا عمر کی ہلاکت کے چھ ماہ بعد ہی ملا اختر منصور نے امریکہ سے قطر میں مذاکرات شروع کر دیئے تھے،مذاکرات کے مخالف ملا ذاکر ملا عمر کی ہلاکت پر پہلے ہی دلبرداشتہ تھے، ملا اختر منصور کے ساتھ طویل اختلاف اور بحث مباحثے کے بعد ملا ذاکر اپریل دو ہزار چودہ میں عہدہ چھوڑ گئے اور خرابی صحت کو جوازبنایا۔

عسکری ونگ کے سربراہ کی علیحدگی کے بعد طالبان میں دھڑے بن گئے کچھ دھڑوں کو ملا عمر کے انتقال کی خبر کی تصدیق ہو چکی تھی اور انہی میں قاری حمزہ کا گروپ تھا جس نے افغان میڈیا میں کئی بار ملا عمر کی ہلاکت کے دعوے کو اچھالا اور بالا?خر ملا عمر کے انتقال کی افغان حکومت اور انٹیلی جنس نے بھی شواہد کی بنیاد پر تصدیق کر دی۔