جماعۃالدعوۃ کی طرف سے افغان طالبان کے امیر ملامحمد عمر کی غائبانہ نما زجنازہ ادا کی گئی

جمعرات 30 جولائی 2015 22:09

جماعۃالدعوۃ کی طرف سے افغان طالبان کے امیر ملامحمد عمر کی غائبانہ نما ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) جماعۃالدعوۃ پاکستان کی طرف سے افغان طالبان کے امیر ملامحمد عمر کی غائبانہ نما زجنازہ ادا کی گئی ہے جس میں مختلف مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جمعرات کی شام مرکز القادسیہ میں ادا کی گئی غائبانہ نماز جنازہ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے پڑھائی۔

اس موقع پر طالبان کے امیر ملا محمد عمر کیلئے دعائے مغفرت اور بعد ازاں افغانستان میں امن و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ غائبانہ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد حافظ محمد سعیدنے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملا محمد عمر لاکھوں شہداء کے وارث اور امت مسلمہ کا عظیم سرمایہ تھے۔امریکہ اور نیٹو فورسز کو افغانستان میں عبرتناک شکست سے دوچار کرنے میں ان کابہت بڑا کردار ہے۔

(جاری ہے)

ملامحمد عمر کی زیر قیادت افغان مجاہدین کو اﷲ تعالیٰ نے بے مثال کامیابیوں سے نوازا ہے۔ ان کے اس جرأتمندانہ کردار کو تادیریادرکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملامحمد عمر جیسے قائدین اور افغان شہداء کی قربانیاں امت مسلمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ افغان مجاہدین ان کے عظیم مشن کو جاری رکھیں۔ اﷲ تعالیٰ انہیں نیٹو ممالک کے خلاف ان شاء اﷲ اورزیادہ فتوحات سے نوازے گا۔

متعلقہ عنوان :