Live Updates

خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف کو 24 میں سے 10 اضلاع میں واضح برتری حاصل

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 جولائی 2015 20:54

خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات، تحریک انصاف کو 24 میں سے 10 اضلاع میں ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30جولائی 2015 ء) خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو 24 میں سے 10 اضلاع میں واضح برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے 362 حلقوں میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے بعد نتائج کے آںے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کو 10 اضلاع میں واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ضلعی نظامت کیلئے تحریک انصاف 24 میں سے 10 اضلاع میں ضلعی حکومت کی پوزیشن میں ہے جبکہ 6 اضلاع میں آزاد امیدواروں کے ساتھ تحریک انصاف کی کشمکش جاری ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات