اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں 6 روپے سے زائد کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی

جمعرات 30 جولائی 2015 19:26

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں 6 روپے سے زائد کمی کی سمری وزارت پٹرولیم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں 6 روپے سے زائد کمی کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی اطلاعات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث اوگرا نے مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے لئے سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 69 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 48 پیسے کمی کی تجویز کی ہائی اوکٹین کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹرکمی کی تجویز کی گئی ہے ٗ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے33 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :