پاکستان اور بھارتی فورسز کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فوجی اہلکار ہلاک ٗ بھارتی فوج

جمعرات 30 جولائی 2015 19:21

پاکستان اور بھارتی فورسز کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ..

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) بھارتی نی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ روز سرحد پر پاکستانی اور بھارتی فورسز کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے الزام لگایا کہ سکیورٹی فورسز نے سری نگر سے 200 کلومیٹر جنوب مغرب میں ایل او سی پر پونج سیکٹر پر بھارتی فوج کی پوزیشنز پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ۔

انھوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کے باعث ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا تھا جو بعد میں دم توڑ گیا۔گزشتہ ماہ سیالکوٹ میں دو مختلف واقعات میں انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی بلا اشتعال فائرنگ سے سیالکوٹ اور راولاکورٹ میں چار پاکستانی شہری شہید ہوگئے تھے۔