پاکستانی معیشت دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی بڑی 5معیشتوں میں شامل

پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے ،پاکستانیوں کی اکثریت نے بھی اسے تسلی بخش قرار دیا ہے ، موجودہ حکومت نے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ،معیشت کی صورتحال میں آئندہ سال مزید بہتری کے واضح امکانات ہیں معاشی صورتحال پر نظررکھنے والے امریکی تھنک ٹینک پیو ریسرچ سنٹرکی سروے رپورٹ ش

جمعرات 30 جولائی 2015 19:06

پاکستانی معیشت دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی بڑی 5معیشتوں میں شامل

واشنگٹن /اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) دنیا بھر میں سماجی اور معاشی صورتحال پر نظررکھنے والے امریکی تھنک ٹینک پیو ریسرچ سنٹر نے پاکستان کی معیشت کو دنیا کی بڑی پانچ معیشتوں میں تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت ترقی کررہی ہے اور اورپاکستانیوں کی اکثریت نے بھی اسے تسلی بخش گردانا ہے ، موجودہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ بات وثوق سے کہی جاسکتی ہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ،معیشت کی صورتحال میں آئندہ سال مزید بہتری کے واضح امکانات ہیں ۔

جمعرات کو پیوریسرچ سنٹر نے اپنی ایک سروے رپورٹ میں کہا ہے کہ پچھلے ایک سال کے دوران معاشی حالت میں بہتری آنے کی وجہ سے پاکستان کو پانچ بہترین اکانومی میں رکھا گیا ہے ، (ن) لیگ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے پر عمل پیرا ہے ، محتاط اندازوں کے مطابق عید پر پاکستانیوں نے تقریباً ایک کھرب روپے کی شاپنگ کی ، پنجاب کے مدل کلاس خاندان بہت زیادہ تعداد میں اس دفعہ پہاڑی علاقوں میں عید منانے گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنی شائع ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے معاشی حالات کو جاننے کیلئے پیو ریسرچ نے ایک سروے کیا جس میں انہوں نے مختلف لوگوں سے پاکستان کی معیشت بارے رائے لی جس میں 47 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہے جو کہ 2014ء سے 10 فیصد زیادہ ہے ، صرف 23 فیصد پاکستانیوں نے معیشت کو غیر تسلی بخش قرار دیا ۔ رپورٹ کے مطابق 48 فیصد پاکستانیوں نے اس سروے میں اظہار کیا کہ پاکستانی معیشت اگلے سال مزید بہتر ہوگی جبکہ 2002ء کے سروے سے موازنہ کیا جائے تو صرف 7 فیصد افراد نے کہا تھا کہ اگلے سال معیشت ’’ بہت بہتر ‘‘ ہوگی جبکہ 2015ء میں 18 فیصد افراد نے کہا ہے کہ اگلے سال معیشت بہت بہتر ہوگی ۔

سروے کے مطابق پاکستان کی معیشت تیزی سے ابھر رہی ہے اور مسلم لیگ (ن) پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے وعدے پر عمل پیرا ہے ۔ سروے میں گزشتہ عید پر لوگوں کی معاشی حالت کا جائزہ لینے کیلئے سروے کیا گیا جس کی رپورٹ کے مطابق عید پر پاکستانیوں نے تقریباً ایک کھرب روپے کی خریداری کی ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مڈل کلاس خاندان بہت زیادہ تعداد میں اس دفعہ پہاڑی علاقوں میں عید منانے گئے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کے مطابق تقریباً ایک لاکھ گاڑیاں عید کے دوسرے روز مری میں داخل ہوئیں جو تقریباً 5 لاکھ افراد بنتے ہیں ، یہ صرف ایک روح افزاء مقام کی کہانی ہے ۔

متعلقہ عنوان :