Live Updates

جوڈیشل کمیشن نہ بنتا تو الیکشن کمیشن کی کوتاہیاں کبھی سامنے نہ آتیں : عمران خان

muhammad ali محمد علی جمعرات 30 جولائی 2015 18:57

جوڈیشل کمیشن نہ بنتا تو الیکشن کمیشن کی کوتاہیاں کبھی سامنے نہ آتیں ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30جولائی 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نہ بنتا تو الیکشن کمیشن کی کوتاہیاں کبھی سامنے نہ آتیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ 4 حلقے کھولنے سے وہ وزیراعظم نہیں بن جاتے۔ ان کی بات نہیں سنی گئی اس لیے سڑکوں پر نکلے۔ 126 دن کے دھرنے کے باعث جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں آیا۔

جوڈیشل کمیشن کے کام ادھورا چھوڑنے پر مایوس ہوں تاہم اس کے باوجود جوڈیشل کمیشن کی عزت کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن کی وجہ سے ہی تمام حقائق سامنے آئے۔ جوڈیشل کمیشن نہ بنتا تو الیکشن کمیشن کی کوتاہیاں کبھی سامنے نہ آتیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمیشنر کو آج خط لکھا ہے۔ الیکشن کمیشن سے درخواست کی ہے کہ اسے اپنا جائزہ لینا چاہیئے۔

ہم چاہتے ہیں کہ بات آگے بڑھے اور صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن ہو پائے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ایف بی ار کو بہتر طریقے سے چلائے۔عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔ یک اگست کو تاجروں کی ہڑتال کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ تاجروں کی ساتھ زیادتی کی جارہی ہے اس لیے تحریک انصاف تاجروں کی حمایت کا اعلان کرتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات