اسلام آباد : جمعہ کو ہونے والے افغان امن مذاکرات ملتوی، ذرائع دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 16:35

اسلام آباد : جمعہ کو ہونے والے افغان امن مذاکرات ملتوی، ذرائع دفتر خارجہ

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : جمعہ کو ہونے والے افغان امن مذاکرات موخر ہو گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق ذرائع دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ آئندہ کل مری میں ہونے والے افغان امن مذاکرات موخر ہو گئے ہیں. مذاکرات طالبان کے امیر ملا عمر کی ہلاکت کی خبروں کے بعد پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث موخر ہوئے ہیں.

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امن مخالف قوتیں اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی. واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانوی نشریاتی ادارے نے طالبان کے لیڈر ملا عمر کی ہلاکت کی خبر بریک کی تھی جس کے بعد خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ خبر افغان امن مذاکرات پر اثر انداز ہو گی. یاد رہے کہ افغان امن مذاکرات کا دوسرا دور مری میں 31 جولائی کو ہونا تھا.