غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان ( مرحوم)ایک منظم تحریک اور جدوجہد کا تسلسل ہے ‘سپیکر قانون ساز اسمبلی

جمعرات 30 جولائی 2015 12:57

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر سردار غلام صادق خان نے کہا ہے کہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان ( مرحوم)ایک منظم تحریک اور جدوجہد کا تسلسل ہے جس سے کشمیر ی عوام کو اپنے مستقبل کا تعین کرنے کا تاریخ ساز موقع میسر آیا۔وہ ریاست جموں و کشمیر کے بانی صدر اور تحریک آزادی کشمیر کے ہیرہ ہیں جن کی خدمات صدیوں یاد رکھی جائیں گی ۔

ہم انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی برسی کے موقعہ پر اپنے ایک پیغام میں کیا ۔ اُنھوں نے کہا کہ ڈوگرہ کا مشکل دور حکومت تھا جس میں 4آدمیوں کو مل بیٹھ کر یکجا سوچ اپنانے کی اجازت نہ تھی ان مشکل ترین حالات میں اُنھوں نے اپنے گھر واقعہ سرنیگر میں کشمیر ی قیادت کی اعلیٰ سطح کی میٹنگ بلائی اور تاریخی قرارداد الحاق پاکستان کا نظریہ دیکر منزل کا تعین کر دیا یہ اُن کا ریاست جموں وکشمیر کے عوام کو متحرک کرنے کا واضح اعلان تھا جس پر کشمیر ی عوام نے لبیک کہا۔

(جاری ہے)

آج بھی غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کا مشن جاری اور ساری ہے ۔ ریاست جموں وکشمیر کے عوام الحاق پاکستان کے تناظر میں تاریخ ساز جدوجہد کر رہے ہیں ۔ آج بھی کشمیر ی عوام میں آزادی کی بے حد تڑپ ہے یہی وجہ ہے کہ وادی کشمیر میں سبز ہلالی پرچم لہر ا رہے ہیں ۔ کشمیر ی عوام پاکستان سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں جب تک مقبوضہ کشمیر کا چپہ چپہ بھارت کے ناپاک قدموں سے مکمل طور پر آزاد نہیں ہو جاتا اور پوری ریاست کا پاکستان کے ساتھ الحاق ہو کر تکمیل پاکستان کا خواب پورا نہیں ہوتا اُس وقت تک ریاست جموں وکشمیر کے عوام غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان سابق صدر آزاد کشمیر کا مشن جاری رکھیں گے۔

اُنھوں نے کہا کہ سردار محمد ابراہیم خان کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ کہ مخلصانہ طور پر آزادی کی جدوجہد میں ہم سب اپنا بھرپور کردار ادا کریں تو انشاء اللہ کشمیر جلد آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :