اسلام آباد : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس، کراچی میں جاری آپریشن کے باعث ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں 43 فیصد کمی ہوئی، قحبہ خانو ں کی سرپرستی کی جارہی تھی اور اس میں چند سفارتخانے ملوث تھے۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا اسمبلی میں اظہار خیال
سمیرا فقیرحسین جمعرات 30 جولائی 2015 12:06
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 30 جولائی 2015 ء) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا. اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہاہے کہ ملک میں قحبہ خانوں کی سرپرستی کی جارہی تھی جن میں چند سفارتخانے ملوث تھے،کراچی میں رینجرز کے آپریشن کی بدولت ٹارگٹ کلنگ میں 43فیصد کمی آ ئی ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں کراچی آپریشن کی تفصیلات وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کر دی گئی ہیں.
اجلاس کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کی گئی،جس کے مطابق پاکستان میں امریکہ سمیت 5ملکوں کے باشندے مقیم ہیں۔
(جاری ہے)
چوہدری نثار نے کہاکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکی پاکستان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کر لیتے ہیں،کسی ملک میں مقیم غیر ملکیوں کو ملک کے قوانین کا احترام کرنا ہو گا،قواعد ضوابط مکمل کرکے آنے جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ قحبہ خانو ں کی سرپرستی کی جارہی تھی اور اس میں چند سفارتخانے ملوث تھے،منشیات،انسانی سمگلنگ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف واقعات میں 4 افسران کا جواب نہ آنے پر انہیں معطل بھی کر دیا گیا ہے.قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ افغان باشندے مقیم ہیں جن کی تعداد ایک لاکھ 16ہزار سے زائد ہے،79ہزار سے زائد برطانوی،6ہزار سے زائد بھارتی اور 52ہزار سے زائد امریکی شہری غیر قانوی طور پر مقیم ہیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.