زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورے کی تصدیق کردی

muhammad ali محمد علی بدھ 29 جولائی 2015 19:52

زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورے کی تصدیق کردی

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 جولائی 2015 ء) زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورے کی تصدیق کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ ٹیم کی جانب سے ستمبر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ بورڈ سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین 25 ستمبر سے 30 ستمبر کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی جبکہ یکم سے 5 اکتوبر کے درمیان ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کو الگ سے دورے کی دعوت دینے کی تصدیق بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :