جب تک موجودہ حکمران برسر اقتدار رہیں گے کوئی بھی الیکشن شفاف نہیں ہو گا ‘ڈاکٹر طاہر القادری
حکومت بتائے دھاندلی والے جوڈیشل کمیشن اور سانحہ ماڈل ٹاؤن والے جوڈیشل کمیشن میں کیا فرق ہے؟ حکومت نے اپنے مطلب والی رپورٹ فوراً شائع کر دی سانحہ ماڈل ٹاؤن والے کمیشن کی رپورٹ کہاں ہے ؟ راولپنڈی اور اسلام آبا دمیں ورکرز کنوشن سے خطاب
منگل 28 جولائی 2015 23:04
اسلام آباد /راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں ورکرز کنونشن میں حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ اپنے مطلب کے جوڈیشل کمیشن والی رپورٹ توفورا شائع کر دی گئی ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کمیشن والی رپورٹ کہاں غائب ہے ؟غیر آئینی الیکشن کمیشن کے خلاف مارچ بھی کیا اور سپریم کورٹ بھی گئے مگر حکومت اور اس وقت کے چیف جسٹس نے سنجیدگی نہیں دکھائی ،الیکشن کمیشن کو آج بھی غیر آئینی سمجھتے ہیں،دھاندلی والا جوڈیشل کمیشن بھی شریف برادران نے بنایا اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14شہریوں کو شہید کرنے والا کمیشن بھی شریف برادران نے بنایا،ایک کی رپورٹ چند گھنٹوں میں جاری ہو گئی جبکہ دوسرے کی رپورٹ ایک سال مکمل ہونے پر بھی جاری نہیں کی جا رہی ،آخر ان دونوں رپورٹوں میں ایسا کیا ہے کہ ایک کی رپورٹ جاری ہوگئی اور دوسری کو چھپا لیا گیا ، ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا ء کے لواحقین ،زخمیوں و اسیران کی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے مالی مدد اور کفالت کی جا رہی ہے ،دھاندلی جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ آنے سے پہلے ہی کہہ دیا تھا حکومت کو کلین چٹ ملے گی ،ہم نے تو غیر آئینی الیکشن کمیشن کے خلاف لانگ مارچ بھی کیا تھا اور اس وقت کے حکمرانوں نے اصلاحات کرنے کا معاہدہ کر کے بھی اس پر عمل نہیں کیا ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
روپے کی قدر میں کمی:دنیا بھر میں بحران کا شکار قرض پروگرام لینے والے ممالک کے لیے کرنسی کی قدرمیں کمی شرط ہوتی ہے.محمد اورنگزیب
-
بدترین معاشی حالات اور شہریوں کی قوت خرید میں کمی سے کاروں اور دیگر گاڑیوں کی فروخت میں تنزلی
-
متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ممالک میں طوفانی بارشوں سے ماحولیاتی سائنسدانوں میں نئی بحث چھڑگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.