پاکستان کو امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ملنے والی 36 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی

منگل 28 جولائی 2015 22:39

پاکستان کو امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ملنے والی 36 کروڑ 68 لاکھ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) پاکستان کو امریکہ سے کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں ملنے والی 36 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ملنے والی کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں 36 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی ہے جس کیبعد پاکستان کے غیر ملکی ذخائربڑھ کر 19 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 36 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کولیشن سپورٹ فنڈ کی پہلی قسط ہے جب کہ پاکستان کو اس مد میں سال 2016 کے اختتام تک 1.5 ارب ڈالر ملیں گے۔

متعلقہ عنوان :