متحدہ عرب امارات کے شارجہ مال میں بم کی اطلاع نے کھلبلی مچا دی

muhammad ali محمد علی منگل 28 جولائی 2015 21:53

متحدہ عرب امارات کے شارجہ مال میں بم کی اطلاع نے کھلبلی مچا دی
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015 ء) متحدہ عرب امارات کے شارجہ مال میں بم کی اطلاع نے کھلبلی مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں واقع مشہور شارجہ مال میں بم کی اطلاع نے ہر جانب کھلبلی مچا دی۔ شارجہ پولیس کی جانب سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ رات انہیں ایک نامعلوم کال موصول ہوئی جس میں مال میں موجود بم کی اطلاع دی گئی۔

(جاری ہے)

کال موصول ہونے کے بعد پولیس نے حرکت میں آتے ہوئے فوری طور پر پورے مال کو خالی کروا دیا جبکہ مال کی جانب آنے والی تمام سڑکوں کو بھی بند کردیا گیا۔ مال میں بم ڈسپوزایبل سکواڈ کی جانب سے 2 گھنٹے تک تلاشی لی گئی تاہم مال سے قسم قسم کا کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ اس واقعہ کے بعد پولیس کی جانب سے مال کو کلئیر کردیا گیا اور بتایا گیا کہ موصول ہونے والی کال ایک شرارت تھی۔