نیب نے 29سکینڈلز کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروادیں

رپورٹ میں 480 ارب روپے کے 29 اسکینڈلز میں زمینوں پر قبضے اور اختیارات کے غلط استعمال کی تفصیلات بھی شامل

منگل 28 جولائی 2015 21:39

نیب نے 29سکینڈلز کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروادیں

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) نیب نے 29سکینڈلز کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروادیں سپریم کورٹ میں داخل رپورٹ کے مطابق این ایل سی حکام نے اسٹاک ایکسچینج میں چار ارب کی غیر تصدیق شدہ سرمایہ کاری کی۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر)خالد اورلیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد افضل اور دیگر سرمایہ کاری کرنیوالوں میں شامل ہیں۔ کراچی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 350ایکٹر اراضی کی الاٹمنٹ میں ساڑھے 3سو ارب روپے کی کرپشن کی گئی۔

الاٹمنٹ میں سابق سیکرٹری لینڈ آفتاب میمن بھی ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب بینک کے سابق ڈائریکٹر خرم افتخار نے اختیارات کا غلط استعمال کر کے خزانے کو 6ارب روپے کا ٹیکہ لگایا۔ سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ کی طرف سے اختیارات کے غلط استعمال کے باعث خزانے کو13ارب کا نقصان ہوا۔ پیپکو کے شیئرز کی فروخت میں 4ارب کی بدعنوانی کی گئی۔ ذمہ داروں میں آصف جاوید، طارق اقبال شامل ہیں۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈی جی منظور قادر نے 50ارب کی کرپشن کی۔ وزارت خصوصی اقدامات کے حکام نے پینے کے صاف پانی منصوبے میں 7ارب کی کرپشن کی۔ پی ٹی سی ایل سے معاہدے کے باوجود عرب کمپنی 800ملین ڈالر ادا نہیں کر رہی۔ نیب کا کہنا ہے کہ عرب کمپنی کے 800 ملین ڈالر کی رقم 480ارب کے علاوہ ہے۔

متعلقہ عنوان :