اسکاٹ لینڈ یارڈ نے محسن علی تک رسائی کیلئے پاکستان کو خط لکھا ہے: وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار

muhammad ali محمد علی منگل 28 جولائی 2015 19:26

اسکاٹ لینڈ یارڈ نے محسن علی تک رسائی کیلئے پاکستان کو خط لکھا ہے: وفاقی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015 ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ یارڈ نے محسن علی تک رسائی کیلئے پاکستان کو خط لکھا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کے قتل کے کیس کی تحقیقات کے حوالے سے برطانوی پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کیس کے مرکزی ملزم محسن علی تک تحقیقات کے غرض سے رسائی کیلئے پاکستان کو خط لکھا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ابھی غور و فکر کیا جارہا ہے اور اسکاٹ لینڈ یارڈ کو محسن علی تک رسائی دینے کے حوالے سے پاکستان نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔