آرمی چیف راحیل شریف کا اٹلی کے آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

muhammad ali محمد علی منگل 28 جولائی 2015 18:36

آرمی چیف راحیل شریف کا اٹلی کے آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015 ء) آرمی چیف راحیل شریف نے اٹلی کے آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق آرمی چیف راحیل شریف کی جانب سے اٹلی کے آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف راحیل شریف کی اٹلی کے آرمی چیف سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعاون بڑھانے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اٹلی کے آرمی چیف نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی قربانیاں اور کردار کو سراہا۔