اسلام آباد : سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن نے فیصلہ کر لیا

انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے نئی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 جولائی 2015 17:03

اسلام آباد : سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ، الیکشن  کمیشن نے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 28 جولائی 2015 ء) : الیکشن کمیشن اراکین نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کاشیڈول آج جاری نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں اراکین نے رائے دی ہے کہ تمام چیزیں مکمل ہونے کے بعد شیڈول جاری کیا جائے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا بھی فیصلہ کیاہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول آج جاری کرنا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے نئی کمیٹیاں بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے. الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق دو نئے ایڈشنل سیکرٹریز کو تعین کیا جائے گا جس سے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ میں بیان کی گئی الیکشن میں ہونے والی خامیوں کو دور کیا جائے گا علاوہ ازیں انتخابات کو مزید شفاف بنانے کے لیے نیشنل کو آرڈی نیشن کمیٹی بھی بنائی جائے گی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 2018 ء میں ہونے والے انتخابات موثر انتظامات کے باعث پہلے سے زیادہ شفاف ہوں گے.