پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے کیریبئین پریمیر لیگ کے فتح کے جشن میں شرکت نہ کی

muhammad ali محمد علی منگل 28 جولائی 2015 00:29

پاکستانی کرکٹر کامران اکمل نے کیریبئین پریمیر لیگ کے فتح کے جشن میں ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015 ء) پاکستانی کرکٹر کامران اکمل کی جانب سے کیریبئین پریمیر لیگ کے فتح کے جشن میں شرکت نہ کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیریبئین پریمیر لیگ کی فاتح ٹیم بارباڈوس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنے والے پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمن کامران اکمل نے ٹیم کے فاتحانہ جشن میں شرکت نہ کی۔ ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق چونکہ فتح کے جشن میں شراب کا استعمال کیا جاتا ہے اور کامران اکمل ایک مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اس لیے کامران اکمل نے ٹیم کے جشن سے خود کو الگ رکھا۔ سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے کامران اکمل کے اس عمل کو خوب سراہا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :