مسجد نبوی میں غیر ملکی شخص کے جوتے پہن کر کام کرنے پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں اشتعال کی لہر دوڑگئی ، سعودی حکومت کاغیر ملکی ملازم کے خلاف کارروائی کا اعلان

منگل 28 جولائی 2015 00:01

مسجد نبوی میں غیر ملکی شخص کے جوتے پہن کر کام کرنے پر دنیا بھر کے مسلمانوں ..

مکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی۔2015ء) مسجد نبوی کے اندر جوتے پہن کر کام کرنے والے غیر ملکی شخص کے افسوسناک فعل نے دنیا بھر کے مسلمانوں میں اشتعال کی لہر دوڑا دی ،سعودی حکام کی طرف سے اس شخص کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔اخبار ”سعودی گزٹ“ کے مطابق یہ شخص مسجد نبوی کے اندر بوتلوں میں آب زم زم بھرنے کے کام پر مامور تھا اور مسجد میں آنے والے زائرین کے مطابق جوتے پہن کر مسجد میں داخل ہوا اور اسی حالت میں کام کرتا رہا۔

(جاری ہے)

مقامات مقدسہ کی انتظامیہ کے نمائندہ احمد منصوری نے روزنامہ مکہ کو بتایا کہ متعدد زائرین نے غیر ملکی ملازم کے توہین آمیز فعل پر غم و غصے کا اظہار کیا اور اس کی توجہ اس جانب دلائی مگر اس نے سنی ان سنی کردی۔ مسجد میں موجود کچھ افراد نے صورتحال دیکھتے ہوئے حکام کو اطلاع کردی اور توہین کے مرتکب ہونے والے شخص کے خلاف سخت ایکشن کا مطالبہ کیا۔احمد منصوری کا کہنا تھا کہ غیر ملکی ملازم کا رویہ ناقابل قبول اور ہتک آمیز تھا اور اس کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :