بھارت نے ہری ڈیم سے پاکستان کی طرف پانی چھوڑ دیا،دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ سے (کل ) 20 ہزار کیوسک کا ریلا گزرے گا، ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں،دریا کے ہیڈاور کناروں پر آباد لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا جارہا ہے ،دریا کے بند اور پشتوں کی 24 گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے ،ڈی سی او اوکاڑہ

منگل 28 جولائی 2015 00:00

بھارت نے ہری ڈیم سے پاکستان کی طرف پانی چھوڑ دیا،دریائے ستلج میں ہیڈ ..

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی۔2015ء) بھارت نے ہری ڈیم سے پاکستان کی طرف پانی چھوڑ دیا،دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ سے (کل ) منگل کو 20 ہزار کیوسک کا ریلا گزرے گا۔تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج پر بھارت کے دونوں بڑے ڈیم بھر گئے ہیں جس کے بعد بھارت نے ہری ڈیم سے پاکستان کی جانب پانی چھوڑ دیا ہے۔ دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ سے (کل ) منگل کو 20 ہزار کیوسک کا ریلا گزرے گا۔

(جاری ہے)

سیلابی ریلے کے پیش نظر قریبی آبادیوں کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب وزارت پانی وبجلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں ابھی سیلاب کا خطرہ نہیں اسکے باوجودتیار رہنا چاہے۔ڈی سی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔دریا کے ہیڈاور کناروں پر آباد لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا جارہا ہے ۔متعلقہ محکموں سے رابطے کیلئے فلڈ کنٹرول روم موثر کردار ادا کررہا ہے ۔دریا کے بند اور پشتوں کی 24 گھنٹے نگرانی کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :