اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیوروکریسی میں کی گئی ترقیاں کالعدم قرار دے دیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 27 جولائی 2015 11:34

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیوروکریسی میں کی گئی ترقیاں کالعدم قرار دے ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 جولائی 2015 ء) : اسلام آباد ہائی کورٹ نے بیورو کریسی میں کی گئی ترقیاں کالعدم قرار دے دیں. تفصیلات کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے بیوروکریسی میں ترقیوں کے خلاف درخواست کی سماعت کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا. 50 سے زائد بیوروکریٹس نے سینٹرل سلیکشن بورڈ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا ، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سینئیر بیوروکریٹس کو نظر انداز کر کے جونئیرز کو ترقیاں دی گئیں.

(جاری ہے)

جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ الزامات کی مد میں ترقیاں نہیں روکی جس سکتیں. عدالت نے ترقیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نیا قانون بنا کر کمیٹیوں کو نیا قانون بنا کر فارمولا سی ایس پی کو بھجوائے. یاد رہے کہ سینٹرل سلیکشن بورڈ کے 5 مئی کو ہونے والے اجلاس میں بیوروکریٹس کی ترقیوں کی سفارش کی گئی تھی اور بورڈ کی سفارشات کے تحت ہی بیوروکریٹس کو ترقی دی گئی تاہم عدالت نے بیوروکریسی میں کی گئی حالیہ ترقیاں کالعدم قرار دیتے ہوئے ترقیاں دینے اور روکنے کا فارمولا بھی کالعدم قرار دے دیا جبکہ عدالت نے بیوروکریٹس کی ترقیوں کا نیا فارمولا بنانے کی بھی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :