Live Updates

جہانگیر ترین کی غلطیوں نے تحریک انصاف کو آج یہ دن دکھایا: حامد خان

muhammad ali محمد علی اتوار 26 جولائی 2015 00:17

جہانگیر ترین کی غلطیوں نے تحریک انصاف کو آج یہ دن دکھایا: حامد خان

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جولائی 2015 ء) تحریک انصاف کے رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی غلطیوں نے تحریک انصاف کو آج یہ دن دکھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی غلطیوں کا خمیازہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ جہانگیر ترین کی غلطیوں نے تحریک انصاف کو آج یہ دن دکھایا ہے۔ دھاندلی کے حوالے سے عمران خان کا موَقف درست تھا تاہم جوڈیشل کمیشن کا سامنے اپنے کیس کو بہتر طریقے سے پیش نہ کرنے کے باعث تحریک انصاف کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات