اے ایس ایف کی کارروائی، بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے انسانی سمگلنگ کے الزام میں 3افغان خواتین گرفتار

گرفتار خواتین کی نشاندہی پر ایک ایجنٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا

ہفتہ 25 جولائی 2015 22:43

اے ایس ایف کی کارروائی، بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے انسانی سمگلنگ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے انسانی سمگلنگ کے الزام میں 3افغان خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اے ایس ایف نے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ اسلام آباد سے تین افغان خواتین کو حراست میں لے لیا ہے افغان خواتین پرواز پی کے 785 کے ذریعے لندن جارہی تھیں ،گرفتار خواتین پر الزام ہے کہ وہ انسانی سمگلنگ میں ملوث ہیں ،گرفتار خواتین کی نشاندہی پر اس دھندے میں ملوث ایک ایجنٹ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :