Live Updates

ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے ہمارے کارکنوں پر حملہ کیا گیا: رہنما تحریک انصاف فیصل واڈا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 جولائی 2015 21:36

ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے ہمارے کارکنوں پر حملہ کیا گیا: رہنما ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جولائی 2015 ء) تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے ہمارے کارکنوں پر حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لندن میں ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکرٹریٹ کے سامنے الطاف حسین کیخلاف تحریک انصاف کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے موقع پر پیش آنے والے تصادم کے حوالے سے تحریک انصا ف کے رہنما فیصل واڈا نے الزام عائد کیا ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے تحریک انصاف کے کارکنوں پر بوتلوں سےحملہ کیا گیا تاہم پولیس نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنوں کو روک لیا۔

فیصل واڈا کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں پر حملے میں 3 کارکن زخمی ہوئے جبکہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی جانب سے بینرز پر انتہائی نازیبا زبان استعمال کی گئی جو اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے بھی دیکھی۔ اس سلسلے میں باقائدہ رپورٹ درج کروانے کیلئے پولیس سے جلد رابطہ کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات