Live Updates

تحریک انصاف کے مینار پاکستان کے جلسے کو انجینئرڈ کہنے والے اپنے دماغ کا علاج کروائیں: جہانگیر ترین

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 جولائی 2015 20:51

تحریک انصاف کے مینار پاکستان کے جلسے کو انجینئرڈ کہنے والے اپنے دماغ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جولائی 2015 ء) جہناگیر ترین کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے مینار پاکستان کے جلسے کو انجینئرڈ کہنے والے اپنے دماغ کا علاج کروائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے ن لیگ کے رہنما زبیر عمر کی جانب سے تحریک انصاف پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی شجاع پاشا سے مدد حاصل کرنے کے الزام پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مینار پاکستان کے جلسے کو انجینئرڈ کہنے والے اپنے دماغ کا علاج کروائیں۔

جہانگیر ترین کا جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے حوالے سے کہنا تھا کہ رپورٹ میں ہمارے سوالات کے جواب نہیں ملے۔ ہم کمیشن کی جانب سے ٹی او آر پر جاری کیے گئے بیان پر حیران ہیں۔ کمیشن نے اس سوال کا جواب دیا جو ان سے پوچھا ہی نہیں گیا تھا۔ تحریک انصاف کا اب بھی یہی موَقف ہے کہ الیکشن کمیشن کے ارکان مک مکا کرکے آئے۔ الیکشن کمیشن ممبران کو علم ہی نہیں تھا کہ الیکشن کے موقع پر نیچے کیا ہو رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات