اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی، یورو کی قدرمیں اضافے کارحجان

ہفتہ 25 جولائی 2015 19:16

اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی، یورو کی قدرمیں اضافے ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کے روز روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ روپے کے مقابلے یورو کی قدرمیں اضافے کارحجان دیکھاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 5پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 103روپے سے گھٹ کر102.95روپے اور قیمت فروخت103.20روپے سے گھٹ کر103.15روپے ہوگئی جبکہ 50پیسے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید111.50روپے سے بڑھ کر112روپے اور قیمت فروخت112.50 روپے سے بڑھ کر 113روپے ہوگئی ۔

فاریکس رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ ہفتہ کے روز روپے کے مقابلے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید158روپے اور قیمت فروخت159روپے ،سعودی ریال کی قیمت فروخت27.30روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت28روپے کی سطح پر بدستور مستحکم رہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب عید الفطر کی تعطیلات کے سبب بدھ کے روز سے شروع ہونے والے کاروباری ہفتہ کے 4روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر 4پیسے گھٹ گئی اسی طرح اسی مدت کے دوران مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق گزشتہ بدھ تا ہفتہ کے دوران روپے کے مقابلے یورو کی قدر 25پیسے بڑھ گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں 1روپے 75پیسے کی کمی ہوئی،اسی طرح رواں ہفتہ کے 4روز کے دوران روپے کے مقابلے یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بھی 10،10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :