نواز شریف نے 25 غیر ملکی دوروں پر 40کروڑ روپے خرچ کئے

ہفتہ 25 جولائی 2015 19:01

نواز شریف نے 25 غیر ملکی دوروں پر 40کروڑ روپے خرچ کئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے مختصر دور حکومت میں 25 غیر ملکی دورے کئے ہیں جن پر قومی خزانے سے 40کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد چین کا پہلا سرکاری دورہ کیا جس پر 26.2 ملین روپے خرچ ہوئے ، ترکی دورہ پر 11.9ملین ، امریکہ دورہ پر 91.6 ملین خرچ ہوئے ، امریکہ کے دورے پر 35ملین ، برطانیہ کے دورے پر 4.8 ملین روپے ، سری لنکا کے دورے پر 11.8 ملین روپے ، تھائی لینڈ 9.7 ملین ، برطانیہ پر 4.8ملین روپے ، افغانستان دورہ پر 1.4ملین ، ترکی کے دورے پر 6.9 ملین ، ہالینڈ 12.5، چین پر 11.7، برطانیہ پر 22.2 ملین ، ایران 2.6 ملین ، بھارت دورہ پر 4.4ملین ، تاجکستان 3.7، امریکہ 442ملین ، چین 14.6 ملین ، جرمنی 8ملین خرچ ہوئے نیپال دورہ سارک کانفرنس پر 12.3 ملین ، برطانیہ 12.5 ، بحرین 8.2 ملین ، سعودی عرب 2.14 ملین ، ترکی 12ملین خرچ کئے گئے ہیں اس کے علاوہ ترکمانستان ،ازبکستان ، سعودی عرب وغیرہ کے متعدد دورے کئے ہیں نواز شریف نے زیادہ دورے برطانیہ کے کئے ہیں جہاں ان کے ذاتی کاروبار بھی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :