زلزلے سے ایبٹ آباد میں گھر کی چھت گرگئی،ایک ہی خاندان کے3 افراد جاں بحق

مرنے والوں میں ایک بچہ اور 2 خواتین شامل ہیں،زخمی بچی کی حالت خطرے سے باہرہے،پولیس افسر

ہفتہ 25 جولائی 2015 19:01

زلزلے سے ایبٹ آباد میں گھر کی چھت گرگئی،ایک ہی خاندان کے3 افراد جاں ..

اسلام آباد،ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت کشمیر اور خیبر پختونخوا میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے ایبٹ آبا د میں ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی ، مرنے والو ں ایک بچہ اور2 خواتین شامل ہیں،تفصیلات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے ایبٹ آباد میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاندان چار افراد ملبے تلے دب گئے جن میں ایک بچہ جس کی عمر9 سال اور2 خواتین جن کی عمریں 25 اور48 سال تھیں جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک 6 سالہ بچی زخمی ہوگئی جنہیں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر شیر اکبر خان نے بتایا ہے کہ ایبٹ آباد شہر کے مضافات میں قائم مٹی کے گھر زلزلے کے باعث ڈھیر ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک بچہ ہلاک جبکہ ایک بچی زخمی ہوگئی ہے جن کی حالت بہتر ہے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے افراد کومقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب اسلام آباد ،آزاد کشمیر ،خیبر پختونخوا ،پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلز لے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ ریکٹرسکیل پر شدت 4.6رکارڈزلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز اسلام آباد سے 15کلو میٹر شمال مشرق کا علاقہ تھا اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی 10کلومیٹررکارڈکی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد ، مظفرآباد ، باغ ، راولاکوٹ ،گوجرانوالہ مانسہرہ،بٹگرام،کوہستان،صوابی ،پشاور،ایبٹ آباد،سوات،مالاکنڈاورگردونواح میں زلزے کے جھٹکے محسوس کیے گیت ہیں ۔ جبکہ امریکہ زلزلہ پیمامرکز کے مطابق پاکستان میں زلزے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :