لاہور : گوجرانوالہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ پر ایکشن، 8 افسران اور اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 جولائی 2015 17:38

لاہور : گوجرانوالہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ پر ایکشن، 8 افسران اور اہلکاروں ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جولائی 2015 ء) : گوجرانوالہ ٹرین حادثے میں جے آئی ٹی کے مطابق ذمہ داران 8 افسران اور اہلکار ان کو معطل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق غفلت کے مرتکب معطل کیے جانے والوں میں چیف کنٹرولر لاہور ریلوے زاہد سعید، ڈپٹی چیف کنٹرولر اللہ رکھا، اسٹیشن سپریٹنڈنٹ فیصل آباد احسان الحق،مکینیکل فور مین فیصل آباد محمد حنیف، اسسٹنٹ ڈرائیور محمد فیاض، ریلوے گارڈ شاہد بھٹی، ظفر صدیق اور سیکشن کنٹرولر اویس اختر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

افسران اور اہلکاران کی معطلی کے احکامات ٹرین حادثے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں دیے گئے ہیں.

متعلقہ عنوان :