کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی عبوری ضمانت پر رہا، عدالت نے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 25 جولائی 2015 12:20

کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی  عبوری ضمانت پر رہا، عدالت نے ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 جولائی 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے رؤف صدیقی کی عبوری ضامنت منظور کر لی، رؤف صدیقی نے عدالت میں عبوری ضامنت کی درخواست دیتے ہوئے یہ موقف دیا کہ مجھے عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے تا کہ شامل تفتیش ہو سکوں جس پر عدالت نے رؤف صدیقی کو 3 اگست تک عبوری ضمانت پر رہا کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی. یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کے خلاف متحدہ کے قائد الطاف حسین کی تقاریر کے انتظامات کرنے پر تھانہ سکھن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا.

متعلقہ عنوان :