پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل کی جاسوسی کا منصوبہ بنا لیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جولائی 2015 23:28

پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل کی جاسوسی ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 جولائی 2015 ء) پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل کی جاسوسی کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق برطانوی این جی او پرائیویسی انٹرنیشنل کی جانب سے پاکستان کی جاسوسی صلاحیتوں کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ آئی ایس آئی نے دنیا بھر کے انٹرنیٹ ٹریفک کی جاسوسی کیلئے تین مقامات پر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل کو ٹیپ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور اس مقصد کیلئے 2013ءمیں بڑے پیمانے پر نگرانی کا نظام حاصل کرنے کیلئے اقدامات کئے تھے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی ایس آئی کراچی میں انٹرنیٹ کیبلز کی چار میں سے تین لینڈنگ سائٹس (وہ مقامات جہاں انٹرنیٹ کیبلز سمندر سے زمین پر پہنچتی ہیں) سے ڈیٹا ٹیپ کرنے کیلئے رسائی چاہتی تھی جس کے نتیجہ میں آئی ایس آئی کو ساری دنیا کی انٹرنیٹ ٹریفک تک با آسانی رسائی مل جاتی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں آئی ایس آئی کے نگرانی کے نظام کو دنیا کے طاقتور ترین سروئیلنس نظاموں کے مقابلے کا قرار دیا گیا ہے جن میں امریکا اور برطانیہ کے انتہائی طاقتور نظام بھی شامل ہیں۔

پاکستانی خفیہ ایجنسی کی اس غیر معمولی صلاحیت اور کارکردگی نے امریکا اور بھارت جیسے ممالک کی نیندیں اڑا دی ہیں اور یہ ممالک پاکستانی ایجنسیوں کی صلاحیتوں اورکامیابیوں کو متنازعہ بنانے کیلئے اپنی این جی اوز اور میڈیا کا بھرپور استعمال کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :