سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس لاہور نے ہیروئن سمگلنگ کیس کے 2مجرموں محمد وارث اورمحمد خالد کو بالترتیب 14اور12سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزائیں سنا دیں

جمعہ 24 جولائی 2015 23:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس خالد نواز نے ہیروئن سمگلنگ کے مقدمہ میں 2مجرموں محمد وارث اورمحمد خالد کو باالترتیب 14اور12سال قید بامشقت اور بھاری جرمانے کی سزائیں سنا دیں۔ محمد وارث اور محمد خالد کے خلاف 10کلو 500 گرام ہیروئن ایئر پورٹ کارگو میں چھپا کر دبئی سمگلنگ کرنے پر 2013ء میں مقدمہ درج ہوا۔

مجرموں نے دبئی کے لئے گارمنٹس بک کرائے جن میں ہیروئن چھپائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اے این ایف حکام نے خفیہ اطلاع پرٹی شرٹس کے کارٹن سے ہیروئن برآمد کرلی اورملزمان کے خلاف چالان عدالت میں پیش کیا۔اے این ایف کے تفتیشی افسران کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ کپڑوں کی بکنگ محمد خالد نے کروائی تھی جن میں ہیروئن محمد وارث نے رکھی تھی۔ جرم ثابت ہونے پر سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس خالد نواز نے محمد وارث کو 14سال قید بامشقت اور 5لاکھ جرمانہ کی سزا سنا ئی، جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں ایک سال مزید قید بھگتنا پڑے گی جبکہ محمد خالد کو 12سال قید اور 2لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی، جرمانہ کی عدم ادائیگی کی صورت میں اسے بھی ایک سال مزید قید میں رہنا ہو گا

متعلقہ عنوان :