Live Updates

جوڈیشل کمیشن کے فیصلہ پر معافی مانگیں گے نہ الزامات واپس نہیں لیں گے ‘ملک میں انتخابی اصلاحات لا کر رہیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹرشبلی فراز کی نجی ٹی وی سے بات چیت

جمعہ 24 جولائی 2015 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد ان کی پارٹی نہ تو معافی مانگے گی اور نہ ہی اپنی الزامات واپس لے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ اس فیصلے سے پی ٹی آئی ہار گئی ہے اور مسلم لیگ ن کی فتح ہوئی ہے جبکہ ایسا کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف سٹیٹس کو کے خلاف ایمانداری سے کام کر رہی ہے اور ملک میں انتخابی اصلاحات لا کر رہیں گے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات